“مقاصد کو حقیقت میں بدلنے کا مؤثر طریقہ: اگر زندگی میں کچھ کرنا ہے تو اس کا صحیح وقت آج اور ابھی سے ہے. آج سے عمل شروع کیجیے”

“مقاصد کو حقیقت میں بدلنے کا مؤثر طریقہ: اگر زندگی میں کچھ کرنا ہے تو اس کا صحیح وقت آج اور ابھی سے ہے. آج سے عمل شروع کیجیے”

جب ایک مقصد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا تو بس اس کام کی صرف پلاننگ ہی نہیں کرنی ہوتی بلکہ اس پر عمل کرنے کے لیے، اسے حقیقت کے طور پر دیکھنے کے طور پہلا قدم اٹھانا ہوتا ہے۔ بس جب آپ پہلا قدم اُٹھانے کی کوشش کریں گے تو یہی سمجھ لیجئے کہ آپ اپنی منزل کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے۔
اب اکثر لوگ پلاننگ تو کر لیتے ہیں مگر منزل کی جانب نہیں بڑھ پاتے؛ 
مقصد کو حاصل نہیں کر پاتے! تو اس کی وجہ باوجود کوشش کے تلاش نہیں کر پاتے۔ تو اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ روزانہ پلاننگ نہیں کرتے! اور سب سے بڑھ کر اس کام کے لیے وقت مقرر نہیں کرتے؛ اس طرح وہ کام تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔ دن پورا یونہی ضروری غیر ضروری کاموں میں گزر جاتا ہے، اور جب انسان تھکا ہوا ہو تو وہ کام کیسے وقت پر کر سکے گا۔ یوں بالآخر دن یونہی گزرتے چلے جاتے ہیں۔ کل پر چھوڑتے ہیں اور وہ کل کبھی آتی نہیں؛ اس طرح آپ مایوس ہو جاتے ہیں۔ ساتھ ہی پھر یہ بھی سوچتے ہیں کہ شاید یہ کام اب کبھی نہیں ہو سکے گا۔ اس طرح آپ جانب منزل نہیں پہنچ سکتے۔
اس کا بہترین حل یہی ہے کہ آپ روزانہ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھائیں۔ کیونکہ ٹکروں کی صورت میں کام کرنا آسان ہوتا ہے۔ طبیعت پر بوجھ بھی محسوس نہیں ہوتا۔ اور جب آپ روزانہ تھوڑا تھوڑا کرتے چلے جاتے ہیں تو یوں آپ کا وہ کام جلد مکمل ہو جاتا ہے۔
اور یہ بات بھی ضرور یاد رکھیے گا کہ جب آپ آج کے دن وقت مقرر نہیں کرتے کسی کام کے لیے، تو پھر وہ کام تاخیر کا شکار ہو کر ہوتا ہی نہیں ہے۔ اسی لیے جب آپ پلاننگ کریں گے تو ساتھ ہی آپ سال کے بجائے، آپ مہینے کی پلاننگ کیجئے۔ پھر اندازہ لگائیں کہ روزانہ کتنا وقت اس کام کو دیں گے کہ وہ کام اس مہینے میں مکمل ہو جائے گا۔ جب اس بات کا اندازہ لگا لیا تو آپ کو یہ حساب ہو جائے گا کہ میں نے روزانہ اتنا ورک لازمی کرنا ہے۔
بس پھر آپ روزانہ ایک صفحے پر صبح روزانہ کا ٹاسک لکھ لیجیۓ؛ کہ آج یہ ٹاسک اور اس وقت کرنا ہے۔ بس پھر آپ کا ذہن، آج کے دن ایکٹو ہو جائے گا۔ کیوں کہ آج کے دن کا ٹاسک آپ نے ذہن کو دے دیا ہوگا۔ جب وقت جو مخصوص کیا ہوگا وہ آئے گا تو آپ اس مقصد کے لیے پوری طرح ایکٹو ہو جائیں گے۔ آپ ورک بھی کر لیں گے۔
اور یقین کیجئے جب آپ اسی طرح روزانہ کا ٹاسک ایک صفحے یا ڈائری پر لکھ کر رکھیں گے۔ اور وقت بھی مخصوص کریں گے۔ وقت بھی آپ کا یکسوئی اور انرجی سے بھرپور ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ آپ محنت و مشقت اور مستقل مزاجی سے ڈٹ جائیں گے تو آپ اپنے مقصد کی طرف جلد گامزن ہوتے چلے جائیں گے۔
Woman hand writing Start Now! message on yellow paper pinned on cork noticeboard

ایپل کمپنی کے مالک اسٹیو جابز نے کہا تھا جب وہ 17 سال کے تھے تو انھوں نے ایک قول پڑھا کہ

“اگر آپ روزانہ یہ سوچیں کہ یہ آپ کی زندگی کا آخری دن ہے تو ایک نہ ایک دن آپ ضرور درست ثابت ہوں گے” اس کے بعد سے لیکر وہ ہر دن آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے وجود کا جائزہ لیتا ہوں اور خود سے یہ سوال کرتا ہوں کہ اگر آج کا دن میری زندگی کا آخری دن ہو تو کیا میں وہ کروں گا جو میں کرنا چاہتا ہوں؟
 اگر مجھے نفی میں جواب ملتا تو مجھے لگتا کہ مجھ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے جتنے بڑے فیصلے کیے اسی قول کو لیکر کیے کہ دنیا میں قیام عارضی ہے۔ جب موت کا یقین ہو تو آپ کو سب توقعات و خواہشات، ناکامی کا خوف اور تفاخر سب بھول جاتا ہے یاد رہ جاتا ہے تو صرف اور صرف آپ کو وہ اہم کام ہی یاد رہ جاتا ہے جو اہم ہو۔
بیشک موت برحق ہے۔ زندگی موت ہی کی امانت ہے۔ وہ ایک نہ ایک دن ضرور آئے گی۔ اس قول کے مطابق اگر آپ روزانہ یہ سوچتے ہیں کہ
” آج آخری دن ہے تو آپ آج کے دن کیا اہم کام انجام دیں گے؟”
آپ پھر وہی کام کریں گے جو سب سے اہم ہوگا۔ اس سے بہتر یہ نہیں کہ جب آپ نے دنیا سے جانا ہی ہیں تو کچھ کرکے جائیں۔ یہ زندگی کی نعمت بہت بڑی قیمتی دولت ہے۔ اس کی قدر کیجئے۔ ہمارے پاس سب سے اہم چیز وقت ہے۔ جس کا درست استعمال کرکے آپ دنیا میں ایک مقصد کے تحت زندگی جی سکتے ہیں۔
اور یہی طریقہ کار ہے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کا، جب پلاننگ کرلی، آج کا دن کا ٹاسک لکھ لیا، وقت مخصوص کر لیا، روزانہ کے حساب سے کرتے چلیں گئے، کیونکہ کام کرنے سے کام ہوتا ہے۔ قدم بڑھانے سے منزل ملا کرتی ہے۔ وقت مقرر کرنے سے کام بھی جلد ہوا کرتا ہے۔ سب سے بڑھ کر روزانہ کرنے سے، آپ منزل کی جانب بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ یوں آپ مقصد کو حاصل کر لیتے ہیں۔ تو بس کام صحیح وقت آج کرنا، ٹاسک خود کو دینا اور وقت مقرر کرکے کرنے میں ہے۔
مریم حسن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس

Advertisment

مشہور پوسٹ