مجھے خود کو بدلنا ہے

مجھے خود کو بدلنا ہے

مجھے خود کو بدلنا ہے۔

میں کسی دوسرے کو نہیں بدل سکتی اور صرف خود کو بدل سکتی ہوں۔ تو پھر میں دوسروں کی طرف نہیں دیکھوں گی۔ بلکہ خود کی طرف دیکھوں گی کہ خود کو کیسے بدل سکتی ہوں۔

ہم ہمیشہ دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں کہ دوسرا بدلے گا تو ہی ہم بدلیں گے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دوسرا کیوں بدلے گا ہمارے لیے خود کو!!؟؟
دوسرا انسان کبھی بھی خود کو نہیں بدلے گا۔ بلکہ ہر انسان سمجھتا ہی یہی ہے کہ کسی دوسرے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ مجھے نہیں؛

تو پھر تبدیلی کیسے آ سکتی ہیں!!
تبدیلی تو پھر کبھی نہیں آ سکتی؛
تبدیلی صرف اپنی طرف دیکھنے سے ہی آ سکتی ہیں۔ اگر ہم اپنی انگلی کو دوسروں کی طرف کرنے کے بجائے خود کی طرف کرلیں۔ تو بہت سے مسائل کا حل ایسے ہی نکل جائے گا۔

میں خود کو بدلنے کا اختیار رکھتی ہوں۔ میں خود کو بدل سکتی ہوں۔ میں خود کو سنوار سکتی ہوں۔

جب ہم میں سے ہر انسان خود کو بدلنے کی کوشش میں لگ جائے گا تو یقین کیجئے کہ
سب چیزیں سیٹ ہونا شروع ہو جائیں گی۔

اللہ بھی کسی قوم کی حالت کو نہیں بدلتے جب تک وہ خود کو نہیں بدلے۔

تو بس ہم نے تبدیلی کا آغاز کرنا ہے لیکن انگلی اپنی طرف کرکے، خود کو تبدیل کرکے، خود میں تبدیلیاں لا کر۔۔۔

ہم کسی دوسرے کو نہیں بدل سکتے!
لیکن ہم خود کو بدل سکتے ہیں۔ تو بس دیکھیے!
آپ کے اختیار میں کیا کیا چیزیں ہیں، آپ کیا کیا کر سکتی ہیں!!؟
خود کو بدلنے کے لیے، آگے بڑھنے کے لیے جو جو کیا جا سکتا ہے وہ سب کرنا شروع کر دیجیے۔ تبدیلی فرد سے شروع ہوتی ہے۔ اور جب سب خود کو بدلنا شروع کر دیں ت معاشرے میں تبدیلی ضرور آتی ہیں۔ ہم معاشرے سے نہیں بلکہ معاشرہ ہم سے ہیں۔ خود کو بدلنا شروع کر دیجیے، آہستہ آہستہ سب بہتر ہوتا جائے گا۔ اللہ بھی کسی قوم کی حالت س وقت تک نہیں بدلتے جب تک وہ خود کو نہیں بدلتا۔ بس جہاں جہاں آپ کو لگتا ہے کہ آپ پریشان ہیں، الجھن کا شکار ہے۔۔ وہاں آپ غور کرنا شروع کر دیجیے کہ کہاں کیا کرنے سے چیزیں بدل سکتی ہیں۔۔ وہی پر کام کرنا شروع کر دیجیے۔ جو جو اختیار میں ہے وہ سب کرنا شروع کر دیجیے۔ یقین کیجئے کہ پھر وہ وقت بھی آتا ہے جب آپ خود کو بدلتے ہیں، جو حالات ہیں اس میں رہ کر کام کرتے ہیں تو پھر وہ سب بھی بدل جاتا ہے جس کو بدلنے کے لیے آپ سرتوڑ کوشش کیا کرتے تھے۔ لیکن ان سب سے پہلے آپ کو خود کو بدلنا ہوگا۔ کوشش کیجئے مدد اللہ کرے گا، ان شاءاللہ۔

مریم حسن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس

Advertisment

مشہور پوسٹ