اگر آپ کوئی بھی مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو حالات بہترین ہونے کا انتظار نہ کیجئے:

آپ یہ انتظار مت کریں کہ میرے پاس جب مواقع میسر ہوں گے۔ جب وسائل ہوں گے یا جب کافی سارا وقت ملے گا۔ یا پھر مجھے وہ وسائل حاصل ہوں گے جو اب نہیں ہے تب میں مقصد حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔ مشکلات دور ہوں گی اور آسانیاں ہوں گی تب ہی گولز حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔۔

تو پیارے لوگو!
ایسا کبھی بھی ممکن نہیں ہے کہ خود ہی حالات بہترین ہوں گے پھر ہی آپ گولز حاصل کر سکیں گے۔ بلکہ جو وسائل آپ کو میسر ہے، جو آپ اس وقت کر سکتے ہیں۔ اس میں رہ کر کرنا شروع کر دیجئے۔ جو مشکلات ہیں اسی کے آسان ہونے کا انتظار مت کیجئے بلکہ آج کے ہی دن اپنا کام، جس طرح کے بھی حالات ہو، اسٹارٹ کردیجیۓ۔ پھر وہ وقت بھی آئے گا کہ آپ بہتر سے بہترین ہوتے چلے جائیں گے۔ اپنے مقاصد کی طرف بڑھتے چلے جائیں گے۔

اپنے کاموں کو آج کے ہی دن سے شروع کرلیجیۓ۔
آپ کا آج کا دن کل کے دن کی طرف ایک قدم اور بڑھا کر لے جائے گا۔ اور 1 دن سے روزانہ کام کرنا آپ کو 365 دن کام کرنے کی طرف لے جائے گا۔ یوں آپ کا منزل کی طرف بڑھنے کا سفر آسان ہوتا چلا جائے گا۔

سوچنا نہیں ہے، بلکہ عمل کرنا ہے۔ اور وہ بھی آج کے ہی دن۔۔۔
ہر دن کا سورج اک امید لیکر پیدا ہوتا ہے۔ ہر دن کا آغاز اک نئی شان سے ہوتا ہے۔ ہر دن سورج روزانہ اپنے وقت پر طلوع ہوتا ہے۔ رات کے بعد ہی صبح کا آغاز کا ہوتا ہے۔ تو آپ کے پاس بھی صرف آج کا دن ہیں جو آپ کے ہاتھ میں ہیں۔ کل ابھی آئی نہیں۔۔۔ آج کا کام کل پر مت چھوڑیں! جو کل پر چھوڑ دیتے ہیں تو وہ کام پھر دھرا ہی دھرا رہ جاتا ہے۔
تو بس پھر
آج کے دن میں ہی کام کیجئے۔ بلکہ عملی طور پر قدم اٹھائیں۔ پہلا قدم اٹھا لیجئے۔ تھوڑا تھوڑا کرنا شروع کر دیجئے۔ زیادہ مت سوچیں؛
کیونکہ جو سوچتے ہیں تو وہ سوچتے ہی رہ جاتے ہیں اور دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ لیکن عمل نہیں کرتے۔ پہلا قدم مشکل ہوگا لیکن جب اٹھا لیں گے تو سارے قدم آسان ہوتے چلیں جائیں گے۔ آپ کا منزل کے قریب پہنچا آسان ہوتا چلا جائے گا، ان شاءاللہ۔

مریم حسن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس

Advertisment

مشہور پوسٹ